جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ اسلامیہ سکول روڈ کو دو ہفتے تک مکمل کیا جائے گا جس سے ہزاروں افراد کو روزانہ آمد و رفت میں آسانی ہو گی گزشتہ چند ماہ سے فنڈ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت مشکلات درپیش تھیں لیکن اب کام شروع ہو گیا ہے جس کیلئے تقریبا دو ہفتے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد شہر کی مرکزی سڑکوں پر ٹریفک بہترین طریقے سے رواں دواں ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسلامیہ اسکول روڈ پر کام کا جائزہ لیتے ہوئے مشینری اور تارکول کی تیاری کا مشاہدہ بھی کیا۔
0