جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے اشیاء خوردونوش کی ازسر نو قیمتوں کا تعین کر دیا، تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول پرانا کی قیمت 340 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 225 روپے، دال چنا باریک 210 روپے، دال مسور موٹی 300 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 40 5روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 240 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 330 روپے، چنے کالے باریک 220 روپے، روٹی فائن آٹا 100 گرام 20 روپے، نان 120 گرام 25 روپے، چھوٹا گوشت 1400 روپے، بڑا گوشت 700 روپے، دودھ 160 روپے فی لیٹر، دہی 170 روپے کلو،بیسن 220 روپے کلومقرر کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.تاہم عید میلادالنبیؐ کے جلوس بہترین انتظامات اور ضلعی انتظامیہ کی بھر پور سرپرستی میں جاری ہیں 12 ربیع الاول شریف کو تمام ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے موقع پر موجود ہو گی، اس عظیم الشان دن کو مثالی انداز سے منانے کے لیے سنی علماء کونسل کے ساتھ ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سنی علماء کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ سنی علماء کونسل کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری حافظ ظفر اقبال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور محافل ربیع الاول شریف کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر بھر پور شکریہ ادا کیا۔
0