0

جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت، سہولیات بارے آگاہی حاصل کی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی، گائنی وارڈ سمیت دیگر مقامات پر تعمیراتی و ترئین آرائش کے کام کاجائزہ لیا اس موقع پر ہسپتال ایم ایس اور دیگر افسران نے کام کی رفتار اورمعیار بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے دستیاب سہولتوں بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال آنے والے ہر شخص کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں جبکہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرکے تمام وارڈز کو مریضوں کیلئے فنکشنل کریں۔تاہم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا کالاگوجراں یونین کونسل کا دورہ، دیہی مرکز مال میں عملہ غیر حاضر ہونے پر اظہار برہمی، فوری رپورٹ طلب کر لی، عوام کو سہولت نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز کالا گوجراں یونین کونسل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری یونین کونسل سے ریکارڈ اندراجات بارے تفصیلی بریفنگ لی، جس کے بعد انہوں نے ملحقہ مرکز مال کا دورہ کیا، جہاں عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ، ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹ نہ لگانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت، شہر میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور مہنگائی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینا ہماری ذمہ داری ہے گزشتہ ماہ کے دوران بعض پرائس مجسٹریٹس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا آج کل چینی، آٹا اور دیگر اشیا ئے ضرورت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس ہنگامی بنیادوں پر کام کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ سخت چیکنگ کی وجہ سے مہنگائی مافیا کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے اور شہر میں اشیائے ضروری کے نرخ ارد گردکے اضلاع سے کم ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہنگامی بنیادوں پر مختلف اوقات میں چھاپے ماریں خود ساختہ ریٹ مقرر کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ نہ لگانے والوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائیں۔تاہم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر محکمہ صحت کی کاروائی، اثریہ روڈ پر کباڑشاپ میں جمع پانی سے ڈینگی لاروا ملنے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج، گودام سیل کر دیا گیا، پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے اس موسم میں ڈینگی کی افزائش کے تمام امکانات کو ختم کرنے کے لیے پوری تندہی سے کام کرنا ہوگا، برسات کے موسم کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے تدارک کے لیے سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے اور جہاں کہیں سے لاروا ملتاہے، مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈینگی کی افزائش روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور تمام متعلقہ محکموں کو ریڈ الرٹ جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مختلف محکموں اور پبلک مقامات کا دورہ کرکے اچانک چیکنگ کریں گے اور کوتاہی یا لاپروائی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔