جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا اراضی ریکارڈ، پٹوار خانے اور تحصیل دفتر میں شہریوں کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ، موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو، رجسٹری، انتقال کے عمل کا مشاہدہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ مال سے متعلقہ عوامی شکایات اور دفاتر میں جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کمپیوٹرایزڈ اراضی ریکارڈ سینٹر، شہر کے پٹوار خانے اور تحصیل دفتر کا دورہ کیا، اراضی ریکارڈ سینٹر میں زمینوں کے انتقال، فرد جاری کرنے، ریکارڈ فراہمی بارے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل پوچھے، پٹوار خانے کے دورے میں انہوں نے پٹوار سرکل کی کارکردگی، شہریوں کوفراہم کی جانیوالی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی، تحصیل دفتر جہلم میں ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے زمینوں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں مختلف کاموں کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے تحصیل دفتر کی کارکردگی، مسائل،شکایات بارے پوچھا، انہوں نے تحصیل دفتر کی ترئین وآرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، تحصیل دار جہلم نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور وہاں سرانجام دئیے جانے والے سرکاری امور بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو بہترسے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
0