0

جہلم ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی نے کہا اشیاء ضروری کی قیمتوں میں کمی کے لیے یے پرائس مجسٹریٹس کو مسلسل کام کرنا ہو گا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے اشیاء خوردونوش خصوصا روٹی نان، ڈبل روٹی و دیگر اشیاء ضروری کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے اس ریلیف کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے ل انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر قسم کی مارکیٹوں میں جا کر حکومتی مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں سے ہی مارکیٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ناقص، زائد المعیاد اور کم وزن اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق ایکشن لے کر حکومتی رٹ کو یقینی بنائیں۔