جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے داخلی دروازے پر ویگن و چنگ چی رکشہ ا سٹینڈ قائم ٹریفک پولیس غائب ہسپتال آنے والے مریضوں ایمبولینسز،ریسکیو 1122کی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ڈی ایس پی ٹریفک کی عدم تو جہی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے سب سے بڑے ہسپتال کے مین گیٹ پر ویگن، چنگ چی رکشہ،ریڑھی بانو ں نے مستقل بنیادوں پر رکشہ ا سٹینڈ قائم کر رکھا ہے، جبکہ ریڑھی بانوں نے پکے ڈیرے جمالیے ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتال کے مین گیٹ پر ٹریفک کا بلاک رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال آنے والے مریضوں کوداخلی گیٹ پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈی ایس پی ٹریفک جادہ چوک،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال،کچہری چوک،جی ٹی ایس چوک،نیا بازار، شاندار چوک میں ٹریفک ملازمین تعینات کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں،جس کی وجہ سے شہر کے چوک،چوراہے اور پبلک مقامات پر ٹریفک کا جام ہونا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے،شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کسی فرض شناس ایماندار ڈی ایس پی ٹریفک کو بطور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0