0

جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات،ملاقات میں مجموعی سیکورٹی، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی،انجمن تاجران کے عہدیداران میں چوہدری محمد عارف صدر مرکزی انجمن تاجران،طارق محمود،راجہ محمد سعید،راجہ محمد رفیق، اور دیگر رہنما انجمن تاجران شامل تھے،تاجر برادری معیشت کی اہم ترین ستون ہیں، آپکے مسائل کا حل ترجیح رہے گا، شہریوں کو بہترین اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔