جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز کی شرکت،ایس ایچ او پنڈ دادنخان نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیوز پر فوکس کیا جائے، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔تاہم جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد،تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاست کو گرفتار کر لیا،ملزم سے رائفل 12بور رپیٹر معہ رونڈز اور بندوق 12بور پمپ ایکشن معہ رونڈز برآمد،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا،ملزم سے ریوالور 32بور معہ رونڈز برآمد جبکہ تھانہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ملزم عبدالرحیم کو گرفتا ر کر لیا،ملزم سے پسٹل 30بور معہ رونڈز برآمد کر لئے گئے،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری ہے۔
0