0

جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جہلم کے سٹاف کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جہلم کے سٹاف کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ جس میں جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔جہلم کے تمام تحصیل انچارجز نے بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق اپنے تمام اہلکاروں کا فزیکل ٹیسٹ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیرسعید احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کو تندرست رکھنا،ان کی کارکردگی اور ایمرجنسی میں بہتر طریقے سے مدد کرنا ہے۔ بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیورز کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔ ریسکیو 1122 کے جوان پوری طرح سے تندرست ہیں اور یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے کیونکہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی میں لوگوں کو بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے۔