جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم کی معروف گائنا کالوجسٹ،ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ناظرہ مہدی نے ماتحت سٹاف عملے کوہسپتال سے فارغ کرکے ذمہ داریاں خود سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کینٹ میں واقع ناظرہ کلینک کی چیف ایگزیکٹو معروف گائناکالوجسٹ و ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ناظرہ مہدی نے ہسپتال میں بطور سٹاف نرس خدمات سر انجام دینے والی ثمینہ شکور کوہسپتال سے فارغ کرکے تمام تر زمہ داریاں خود انجام دینی شروع کردی ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر ناظرہ مہدی خان، ڈاکٹر نایاب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ خواتین مریض،روزانہ دن 00:11بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک علاج معالجہ کیلئے تشریف لائیں، ہسپتال تشریف لانے سے قبل ہمارے فون نمبر 622263=0544پر رابط کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ ھمارا ضلع بھر میں کوئی دوسرا ہسپتال برانچ یانمائندہ نہیں۔
0