0

جہلم چینی کی مصنوعی قلت کے باعث فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیاگیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم چینی کی مصنوعی قلت کے باعث فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیاگیا،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 7200 روپے تک فروخت ہونے لگی، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں چینی مافیا بے لگام ہونے لگا، مصنوعی قلت پر قابو نہ پایا جاسکا، بازاروں میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،چینی کی ایکس مل پرائس میں بھی ایک سے 2 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا پرچون میں چینی 155 سے 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی موجودہ اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی فی بوری قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے چینی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چینی نایاب ہے جس کیوجہ سے چینی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیاہے۔