0

جہلم پیشہ ور بھکاریوں نے شہر کو نرغے میں لے لیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پیشہ ور بھکاریوں نے شہر کو نرغے میں لے لیا، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے کھلے عام بھیک کے نام پر غنڈہ گردی جاری، خوبرو لڑکیاں، بچوں پر مشتمل بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور دوسرے اضلاع سے آنے والے بھکاریوں نے ہاتھوں میں ٹوپیاں، مسواکیں، پنسلیں، بسکٹ، جرابیں، ازار بند وغیرہ فروخت کرنے کی آڑ میں شہریوں کے ساتھ زور زبردستی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بین الاضلاعی بھکاریوں کی وجہ سے اندرون شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں ہیں، خوبرو ر بھکارنوں کا جسم فروشی کے لیے دعوت گناہ دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر کی عوامی، سماجی،رفاعی، شہری تنظیموں کا ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے۔