0

جہلم پیاز کو آگ لگ گئی، قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پیاز کو آگ لگ گئی، قیمتیں آسمانوں پر ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خور تاجروں نے مقامی منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے یوں لگتا ہے کہ پیاز کو آگ لگ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں غریب عوام مقامی منڈیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 250 روپے تک ادا کرکے پیاز خریدنے پر مجبور ہیں۔ بڑے تاجروں کی منافع خوری کا نشانہ غریب متوسط طبقہ کے افراد بن رہے ہیں۔زرائع کے مطابق پڑوسی ملک نے 8 دسمبر 2023 کو مارچ 2024 تک اپنی زرعی اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کی تو پاکستان کے منافع خور تاجروں کی جانب سے مقامی نرخ اچانک 160/180 روپے سے بڑھ کر 240 سے 250 روپے فی کلو مقرر کر دیئے ہیں۔ نتیجتاً، پہلے سے مہنگائی کا شکار غریب عوام اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مطلوب اشیاء کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔