0

جہلم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے، اشیاء خوردونوش سمیت تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ، بازاروں میں درسی کتب کا پیاں، تمام اقسام کی سٹیشنری،سکول بیگ، یونیفارم، سکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا، جبکہ طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کا اضافہ کر دیا، والدین کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئیں، دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں 500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے، میٹرک سائنس کی پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی، اسی طرح ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی ہے لیکن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں گھریلو ضروریات پوری نہ ہونے کیوجہ سے کرایوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے،شہریوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کروائی جائے تاکہ ہر طبقہ کے افراد حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔