0

جہلم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا، شہریوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری فراز حسین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیڈھ سال قبل سابق حکمرانوں نے ساڑھے تین روپے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو اس وقت کی اپو زیشن اور موجودہ حکمرانوں نے قومی اسمبلی کو سر پر اٹھا لیا ایک سو پچاس روپے فی لیٹر فروخت ہونے والے پٹرول کی قیمت 2سو 73روپے مقرر کر کے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے،انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا اور گزشتہ روز علی الصبح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں من مرضی کا اضافہ کر کے عوام کے چہروں سے رونق بھی چھین لی ہے،چوہدری فراز حسین نے کہا کہ آٹا،چینی،گھی،دالوں،سبزیوں،گیس،بجلی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہے،ہمارے حکمران خوشحالی کے شادیانے بجانے میں مصروف ہیں، معاشی بد حالی کے شکار ملک کے حکمران،افسران کو وی ایٹ اور ویگو ڈالے رشوت کے طور پر دیکر آمدہ انتخابات جیتنے کے جتن کر رہیے ہیں،عوام کے پاس ایک لیٹر پٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں جبکہ حکمران شاہ خرچیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نرخوں میں اضافے یا کمی کا نوٹیفیکشن بھی جاری ہو سکتا ہے لیکن ہمارے حکمران ٹیلی ویژن کی زینت بننے کے لیے پریس کانفرنس کے دوران کمی یا اضافے کا اعلان کرتے ہیں جوکہ وطن عزیز کے عوام کی مشکلات کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔