جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران اور جوان رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کے اجتماعات کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پر الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، نمازیوں کو میٹل ڈیٹکٹرز سے چیک کر کے مساجد اور امام بارگاہوں میں داخل ہونے دیا جا جارہا ہے،مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بذریعہ CCTV، بیرئیرز، میٹل ڈیٹیکٹر اور مقامی رضاکاران فول پروف بنائی جارہی ہے،ایلیٹ فورس کے دستے اور محافظ اسکواڈ بھی گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔سپروائزری افسران فیلڈ ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،تمام فیلڈ افسران اس امر کو یقینی بنارہے ہیں کہ تمام حساس مقامات کی ڈیوٹی چیک کر لی گئی ہیاور تمام نمازی بعد از چیکنگ عبادت گاہوں میں داخل ہو رہے ہیں،جہلم پولیس شہریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی کے دوران بہتر ین سیکورٹی مہیا کرے گی۔
0