0

جہلم پولیس کی اہم کاروائی،بدنامِ زمانہ لیڈی منشیات فروشہ گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس کی اہم کاروائی،02شراب سپلائر ملزمان سمیت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار، سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02شراب سپلائر ملزمان اعجاز احمد اور طاہر محمود کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے،جبکہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عتیق الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دوسری جانب ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، بدنامِ زمانہ لیڈی منشیات فروشہ گرفتار، آئس برآمد کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ ریحانہ کوثر کو گرفتار کر لیا،ملزمہ سے 540گرام آئس برآمد کر لی گئی،ملزمہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔