0

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمات درج،ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان کی شناخت عادل اور باقر کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے رائفل کلاشنکوف نما، پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے،جبکہ ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت مصباح الحسن کے نام سے ہوئی،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے، جبکہ ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج گرفتار ملزم کی شناخت عنصر محمود کے نام سے ہوئی،ملزم سے 01 کلو کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی، دوسری جانب انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ اے ایس آئی صداقت علی اور ٹیم کی بڑی کاروائی، مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار، بڑے پیمانے پر کنٹینر سے شراب برآمد،چوکی سٹی دینہ پولیس نے شراب کی بوتلوں سے بھرا کنٹینر پکڑ کر شراب برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق اور نبیل کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے 13260 بوتلیں شراب برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ