0

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش ملزمان سمیت 01شراب سپلاائیر ملزم گرفتار،چرس اور شراب برآمد،دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصور سلیم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 05کلو800گرم چرس برآمد،جبکہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قمر عباس اور شراب سپلائر ملزم شہزاد انجم کو گرفتار کر لیا،ملزم قمر عباس سے 540گرام چرس اور ملزم شہزاد انجم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ