جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،04 ملزمان گرفتار مجموعی طور پر 12کلو900 گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئیمنشیات فروش ملزم غوث عرف شکرا کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 05 کلو300 گرام چرس برآمد،چوٹالہ پولیس نیکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اکرام کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 05 کلو100 گرام چرس برآمد کر لی گئی،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید حیدر کوگرفتار کر لیا،ملزم سے 01 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بلال شبیر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کی گئی ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم کا پولیس ٹیموں کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا علان۔
0