0

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق 08شراب سپلائرزملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا،مجموعی طور پر 62لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نثاراحمد،شکیل احمد،بلال،شہباز اور اللہ دتہ کر گرفتار کرلیا،ملزمان نثار احمد،شکیل احمد،بلال،شہباز،اللہ دتہ سے 10،10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب اور رابیل احمد کر گرفتار کر لیا،ملزم رابیل احمد سے 05لیٹر شراب اور ملزم شاہ زیب سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لئے گئے،جبکہ پنڈدادنخان پولیس نے قربان اور بابر سے 07 لیٹر شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔جبکہ کالا گجراں پولیس کی اہم کاروائی، قمار بازی میں ملوث 08ملزمان گرفتار کر لئے گئے اور داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے،کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان سمیع،صغیر حسین،بلال سلیم،عدنان ساقی،ارشد محمود،مختار احمد،امجد محمود اور فیاض کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے شارع عام پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا جس پر کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 96ہزار 6100روپے، 03عددموبائل فونز،03عدد موٹر سائیکلز اور 52عدد تاش کے پتیبرآمد کر لئے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جسکا قلعہ قمع کیا جائے گا۔