جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم پولیس نے ماہ اپریل کارکردگی رپورٹ2023ء جاری کر دی جس کے مطابق کل مال مسروقہ برآمد13لاکھ59ہزار روپے04گینگ گرفتار،تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ میں کل101مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے14مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ67عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،قتل کے03مقدمات درج،جن میں 01ملزمان گرفتار،جرائم برخلاف مال کے192مقدمات درج46ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے 13لاکھ59ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد،04گینگ ٹریس کئے، راہبری گینگ کے 04ملزمان گرفتار، جن سے برآمدگی 04لاکھ 40ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،03موٹر سائیکل چور گینگ کے 14ملزمان گرفتار، جن سے 14موٹر سائیکل،01کار،01موٹر بجلی والی کل ممالیتی 52لاکھ 20ہزار روپے معہ پسٹل30بور اور راونڈز برآمد،منشیات کے62مقدمات درج جبکہ63 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چرس42کلو977گرام، ہیروئن02کلو320گرام اور شراب کی 247بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ01 شرابی بحالت نشہ گرفتار، غیر قانونی اسلحہ کے53 مقدمات درج،53ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز37عدد، کلاشنکوف04عدد،رائفل02عدد،گن 12بور08عدد،ریوالور01عدد، چاقو خنجر01عدد اور519راوندز برآمد،پتنگ بازی کے21مقدمات درج26ملزمان گرفتار، جن سے2953پتنگیں اور 43ڈوریں برآمد،قمار بازی کے06مقدمات درج،47ملزمان گرفتار، جن سے ریکوری قمار بازی کی رقم01لاکھ84ہزار590روپے،01عدد موٹر سائیکل،31عددموبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد،مکمل چالان کی شرح55فیصد رہی،محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے82 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل1950چالان جس پر06لاکھ96ہزار600روپے کا جرمانہ کیا گیاجبکہ01ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 4300افراد نے استفادہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل166سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔
0