0

جہلم پولیس اور محکمہ ایکسائز دور جدید میں بھی جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کا محاسبہ نہ کر سکے

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پولیس اور محکمہ ایکسائز دور جدید میں بھی جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کا محاسبہ نہ کر سکے،شہر سمیت ضلع بھر میں ڈکیت، چور اور جرائم پیشہ عناصر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگا کر وارداتوں میں مصروف، شہری سراپا احتجاج، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے اور شہر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت نوسر بازی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگا کر دیدہ دلیری کے ساتھ وارداتیں کر رہے ہیں۔شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو روزانہ کی بنیاد پر داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔