جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری فیاض الحسن کا فیصلہ، پولیس انسپکٹر کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق جہلم میں تعینات انسپکٹر خالد محمود کے حقیقی بھائی طارق محمودنے گھریلو لڑائی جھگڑے پر چھریوں کے وار کرکے اپنے حقیقی بھائی کو شدید زخمی کردیا تھا، جسے مقامی پولیس نے گرفتار کرکے معزز عدالت میں چالان پیش کیا جس پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری فیاض الحسن نے جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق محمود کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنادیا۔
0