0

جہلم پنجاب میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم پنجاب میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا۔ بجٹ میں ریٹس پر نظر ثانی کے بعد بیان حلفی مختار، مختارِ خاص، اقرار نامہ، مختار نامہ عام، رجسٹرار بیانہ کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، جبکہ ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکسسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ریٹس کے مطابق بیان حلفی کے اشٹام پیپرر کا نرخ 100 سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے، مختار نامہ خاص کا نرخ 500 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے، اقرار نامہ 1200 سے بڑھا کر 3000 روپے، مختار نامہ عام 1225 سے بڑھا کر 3 ہزارروپے، اندر حدود کمیٹی کانرخ ٹوٹل ویلیو کا ایک جبکہ بیرون حدود کمیٹی کا ریٹ 3 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹس میں اضافے کے بعد سیکشن 2360 کے مطابق فائلر پر ٹیکس 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ نان فائلر پر ٹیکس ریٹ 4 فیصد سے بڑھا کر6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سیشن 2007 کے فائلر پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 3 فیصد جبکہ نان فائلر پر 7فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹیکس ریٹس کا نفاذ رواں ماہ سے ہوگا۔