0

جہلم پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کو عوامی سطح پر بہت سراہا گیا ہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کو عوامی سطح پر بہت سراہا گیا ہے، اپنے شہر، محلوں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پروگرام کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے اور اس کو مستقل بنیادوں پر چلایا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل کے سیکرٹری یونین کونسل اور لوکل گورنمنٹ انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں شرکا کو اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم اور اب تک کہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔تاہم کتاب سے دوستی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، طلبا و طالبات کو نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتب سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہے تاکہ ان کی سوچ اور فکر کی تعمیر ہو سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مقامی سکول میں کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور طلبا سے تعلیمی سرگرمیوں بارے گفتگو کی۔ بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی عادت نے کتب بینی کو پس پردہ کر دیا ہے لیکن سکول انتظامیہ نے کتاب میلہ منعقد کرکے طلبا و طالبات کے لیے بہترین سرگرمی کا اہتمام کیا ہے، جس پر سکول انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے آپ سب طلبہ کو چائیے کہ اس کتب میلہ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔جلال پور نہر پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ جلد عوام کو اس سے سہولیات میسر آ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور نہر پراجیکٹ پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ انہار اور ریونیو کے افسران کے ساتھ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کام کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام افسران کو اس میگا پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اس سلسلے میں درپیش تمام مسائل کو موقع پر حل کرنے کی ہدایت کی،تاہم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، مختلف کلاسوں میں طلبا کے ساتھ بیٹھ کر پڑھائی کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاسوں میں جا کر تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف کلاسز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بینچوں پر بیٹھ کر طلبا کو دئیے جانے والے سبق اور اساتذہ کی توجہ و دلچسپی کا مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ان سے کتابیں کے کر سوالات کئے اور شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یہ بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ان کی تعلیم و تربیت اعلی معیار سے ہوگی تو کل یہ ملک و قوم کے لئے ایک مفید شہری کے طور پر سامنے آئیں گے۔