0

جہلم پریس کلب کے ممبر معروف سینئر صحافی عبدالغفار کے چھوٹے بھائی محبوب حسین کی رسم قل ادا کر دی گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم پریس کلب کے ممبر معروف سینئر صحافی عبدالغفار کے چھوٹے بھائی محبوب حسین کی رسم قل ادا کر دی گئی،شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے ممبر معروف سینئر صحافی عبدالغفار آذاد کے چھوٹے بھائی محبوب حسین جمعرات کے روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے تھے مرحوم کی رسم قل ان کے آبائی گاؤں کنتریلہ میں ادا کی گئی دعائیہ تقریب میں شہر کی سماجی،رفاعی،فلاحی،مذہبی،سیاسی تنظیموں کے عمائدین سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔