جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحول کے سلسلے میں گزشتہ روز جہلم پریس کلب کی عمارت میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں نے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے صحافتی کردار پر روشنی ڈالی، سیمینار میں صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری،چیرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان صدر الیکٹرانک میڈیا کلب چوھدری عابد محمود،جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص،سنیئر صحافی عامر کیانی،چوھدری مہربان حسین، سید اکرم حسین شاہ،چوھدری ظفر نور،سید ناصر محمود،مرزا قدیر بیگ،عبدالغفار آزاد،چوھدری دانیال عابد چوھدری تصور حسین،چوھدری عکراش کامران،راجہ شہر یار،عبدالباسط مجاہد، بابر حسین راجپوت، شیخ عتیق احمد، عمیراحمدراجہ، محمد امجد بٹ، وسیم قریشی، عاطف بٹ، سید مظہرعباس، سہیل کیانی، اشرف جنجوعہ، نعیم اختر بھٹی، نجف شہزاد، مشرف جنجوعہ، شیخ زوالفقارعلی کاشف، انجم یوسف، مرزا راحیل بیگ، راجہ نوبہار خان، آصف جٹ، ملک فدا حسین، راجہ جہازیب خان، وسیم تبریز، مرزا جویر اقبال، سید قلب حسنین شاہ، چوہدری دانیال عابد، نصیر احمد، اسماعیل افتخار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ماحولیات پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے حل کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان میں سالانہ تقریبا 20 ملین ٹن فضلہ جمع ہوتا ہے جس میں سے 5 سے 10 فیصد پلاسٹک کا کچرا شامل ہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، موسم گرما میں ہیٹ ویوو ناقابل برداشت ھوتا ھے اور موسم سرما میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں خطے میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب کا پیش خیمہ بھی بننے لگیں ہیں۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قدرتی ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کی ضرورت ہے۔
0