جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی،پرائیوٹ گاڑی پرجھنڈا لگا کر خود کو منسٹر ظاہر کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، ملزمان کی شناخت اشتیاق اور لقمان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان نے غیر قانونی طور پر گاڑی کو جھنڈا لگا کر بلیک پیپر لگا رکھے تھیاور قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے،ملزمان نے خود کو منسٹر ظاہر کرنے کے لیے گاڑی پر جھنڈا بھی لگا رکھا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری، منشیات فروش ملزم سمیت 02 شراب سپلائر ملزمان گرفتار،520گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد، صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے520گرام چرس برآمدکر لی گئی،جبکہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 شراب سپلائر ملزمان علی حیدر اور علی پرویز کو گرفتار کر لیا،ملزم علی حیدر اور ملزم علی پرویز سے 10, 10لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔
0