جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کو اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، تمام پرائس کنٹرول روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی اور مارکیٹس کا دورہ کریں تاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جاسکے، ناجائز منافع وصول کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پرائس کنٹرول کو بہتر بنایا جائے جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام افسران پرائس کنٹرول کیلئے مسلسل چھاپے ماریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں، سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور مقدمات درج کروائیں۔تاہم جہلم کے نواحی علاقے دھنیالہ میں سماجی شخصیات کی جانب سے 7کنال اراضی محکمہ تعلیم کو عطیہ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی تعلیمی خدمات اور تعلیمی اداروں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشوں میں اپنا حصہ شامل کرنے کیلئے جہلم کی سماجی شخصیات بھی میدان میں آ گئیں، موضع دھنیالہ میں قائم گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھنیالہ کو اپ گریڈ کروانے کیلئے مقامی سماجی تنظیم کی جانب سے 7کنال اراضی محکمہ تعلیم کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا گیا، اس حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیموں کی جانب سے حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ کام تعلیمی میدان میں انقلاب کی بنیاد ہے آج ہم سماجی تنظیم کی جانب سے 7کنال اراضی محکمہ تعلیم کو وقف کرنے کا بہت بڑا کار خیر ہے اگر اسی طرح سماجی ادارے اور سماجی شخصیات عوام فلاح کے کاموں میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو ہم اپنے تمام مسائل حل کر سکیں۔تاہم دیہاتی علاقوں میں اعلی معیار کے فلاحی ہسپتال کا قیام عظیم کاوش ہے، جس سے ہر طبقہ کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، فلاحی ہسپتال کی انتظامیہ اور عطیہ کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دھنیالہ میں میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مختلف وارڈز، آپریشن تھیٹر، میڈیکل سٹور، لیبارٹری سمیت مختلف حصوں کادورہ کیا، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے جدید ترین مشینری کی فراہمی پر ٹرسٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی تاریخ بارے بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اپنی مدد آپ کے تحت ایسا شاندارہسپتال اور مریضوں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات کی بالکل مفت فراہمی مثالی اقدام ہے۔
0