جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفر نور)جہلم پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 تا 14 کی 300 خالی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ان خالی آسامیوں میں گریڈ 14 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی 70، یو ڈی سی گریڈ 13 کی 40، ایل ڈی سی گریڈ 11 کی 30، ڈرائیورز گریڈ 4 کی 32، سٹمپ ویندرز گریڈ 3 کی 15 اور گریڈ ایک کی 113 آسامیاں شامل ہیں، دریں اثناء پاکستان پوسٹ ہیڈ کوارٹر نے ملک بھر میں ادارے کی تمام عمارتوں اور خالی پلاٹس کی مالیت کا تخمینہ لگانے کیلئے تمام پوسٹ ماسٹر جنرل کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
0