0

جہلم پاسپورٹ دفتر کے باہر،ایجنٹوں نے الگ بادشاہت قائم کر لی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پاسپورٹ دفتر کے باہر،ایجنٹوں نے الگ بادشاہت قائم کر لی، ایجنٹوں کی موجیں، لوٹ مار کا بازار گرم،سائلین نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ سے نوٹس لینے اور ایجنٹوں کے ٹھیے ختم کروانے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی چشم پوشی کے باعث جہلم پاسپورٹ دفتر کے باہر درجنوں ایجنٹوں نے ٹھیے قائم کررکھے ہیں اور لوٹ مار کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں پاسپورٹ دفتر کے باہر موجود ایجنٹس روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح سائلین سے چالان جمع کروانے جلدٹوکن لگوانے اعتراضات ختم کروانے کے نام پر پاسپورٹ دفتر کے عملے سے ملی بھگت کیوجہ سے روزانہ ھزاروں روپے اینٹھ رہے ہیں تاہم پاسپورٹ دفتر کے متعلقہ ذمہ داران سمیت دیگر عملہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے زرائع سے معلوم ھوا ہے کہ پاسپورٹ دفتر کے باہر موجودایجنٹس منظور نظر افراد کے پاسپورٹ پر ایک مخصوص نشان لگادیتے ہیں جسے دیکھ کر عملہ انہیں فوری پاسپورٹ دفتر کے اندر داخل کرلیتا ھے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام کو ضلعی پاسپورٹ دفتر کے باہر موجود ایجنٹس اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے تاکہ پاسپورٹ دفتر کے باہر نافذ جنگل کے قانون کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔