جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم نگران صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز بلال افضل اور وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر کا دورہ جہلم، ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم کی جاری منصوبوں پر بریفنگ، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز بلال افضل اور وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر نے جہلم کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے صوبائی وزرا کو جہلم شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، سڑکوں کی تعمیر نو، ڈسٹرکٹ پبلک سکول، سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے خریدی گئی مشینری اور دیگر کاموں بارے آگاہ کیا گیا، جس پر صوبائی وزرا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلع جہلم کی انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا، صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ ضلع جہلم میں جن علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کا کام جاری ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں داخلی و خارجی راستوں میں جو سڑکیں قابل مرمت یا تعمیر نو کی منتظر ہیں ان کو بھی منظوری کیلئے بھیجا جائے، انہوں نے کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں ترقیاتی سکیمیں مکمل میرٹ پر شامل کریں، ترقیاتی کاموں میں کوئی سیاسی دباؤ قبول نہ کیا جائے، بلال افضل نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہو گا، سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے صوبائی وزیر کوامن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے ڈی پی او جہلم کی درخواست پر پولیس لائن جہلم کی تمام سڑکوں کو نئے سرے سے بنانے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد صوبائی وزیر نے زیر تعمیر جہلم پی ڈی خان روڈ اور ڈسٹرکٹ پبلک اسکول کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے سکول کی بلڈنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوامی فلاح کے منصوبوں کوانتہائی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آتی ہے اس لئے پنجاب بھر کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت پر تیزی سے کام کرکے عوام کیلئے آسانی پیدا کی جارہی ہے۔
0