جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم نگران حکومت نے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا،سمری آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کے نقصان میں 46ارب روپے کا اضافہ ہوچکاہے،گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185ارب اور گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ رواں سال بڑھ کر2700ارب تک پہنچ چکا ہے،سرکولرڈیبٹ میں اضافے پر آئی ایم ایف کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں 46ارب روپے کے اضافے کا خدشہ ہے،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر گیس کمپنیوں کے نقصان میں 46ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
0