0

جہلم (ن)لیگ کا قلعہ آزاد امیدوار وں نے فتح کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم (ن)لیگ کا قلعہ آزاد امیدوار وں نے فتح کر لیا، جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی محض 2 نشستیں حاصل کر سکی۔ مسلسل پانچ الیکشن جیتنے والی ن لیگ صوبائی سیٹوں سے محروم ہوگئی۔پی پی 24,25,26 سے آذاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی،تحریک لبیک، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار دوڑ میں کوسوں میل پیچھے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پربھی حیران کن نتائج سامنے آئے۔گزشتہ 5جنرل الیکشن اور 2 ضمنی الیکشن مسلسل جیتنے والی ن لیگ اپنی صوبائی اسمبلی کی 3 سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ این اے 60 اور این اے 61 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف کو ٹکٹ جاری کررکھے تھے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری حسن عدیل اور کرنل (ر) شوکت مرزا میں کانٹے کا مقابلہ ہوا،گزشتہ روز سرکاری طور پر کئے گئے اعلان کے مطابق بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف کو ممبر قومی اسمبلی کامیاب قرار دیا گیا جبکہ شکست سے دوچار ہونے والے دونوں آذاد امیدواروں نے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔حسن عدیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 55 ہزار لیڈ لینے والا اگلے روز کس طرح ہار سکتا ہے، اسی طرح کرنل (ر) مرزا شوکت نے بھی کہا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، معزز عدالت سے انصاف کی توقع ہے،قابل زکر بات یہ ہے کہ تحصیل دینہ اور سوہاوہ کے صوبائی حلقہ پی پی 24 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید رفعت زیدی، حلقہ پی پی 25 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ یاسر قریشی اور حلقہ پی پی 26 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک مشتاق احمد نے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، مرکزی مسلم لیگ سمیت آزاد امیدواروں کو کئی کلو میٹر پیچھے چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن کے قلعے کی چابیاں دربانوں سے چھین لی ہیں جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔