0

جہلم ناقص، مضر صحت مہنگے کھانے فروخت کئے جار ہے ہیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم جی ٹی روڈ پر قائم سوہاوہ تک قائم بڑے بڑے نامور ہوٹلز مالکان نے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کررکھا ہے۔ ناقص، مضر صحت مہنگے کھانے فروخت کئے جار ہے ہیں ایک طرف شہری ہوٹلز مالکان کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں تو دوسری طرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے برعکس کھانے کھا کر بیماریوں کو دعوت دے رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ پرقائم بڑے بڑے نامی گرامی ہوٹلز مالکان مبینہ طور پر گلی سڑی سبزیوں، لاغر، بیمار اور عمر رسیدہ بکریوں،بھیڑوں، گائے، بھینسوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے مہنگے داموں گاہکوں کو فروخت کر رہے ہیں ہوٹلز مالکان کی اس لوٹ مار میں مبینہ طور پر انتظامیہ کی چند کالی بھیڑوں کی سرپرستی شامل ہے، موجودہ حکومت بھی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے جس کیوجہ سے شہری لٹنے پر مجبور ہیں۔ ہوٹلز مالکان نے بڑے بڑے ناموں سے منسوب ہوٹلز کے نام رکھ کر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کیا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہوٹلز میں کام کرنے والے ملازمین کے ہیلتھ کارڈ بھی نہیں بنے ہوئے اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا نظام بھی اس قدر ناقص ہے کہ کچن میں گلی سڑی سبزیوں، مضر صحت گوشت کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران فیسیں وصول کرکے سرٹیفکیٹ جاری کر دیتے ہیں، جبکہ ہوٹلوں پر انتہائی ناقص و مضر صحت کھانے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہواہے، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ محمد جہانگیر، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلز مالکان کے لئے ایس او پیز بنائے جائیں اور سرکاری نرخوں پر روٹی، کھانے اور چائے کی قیمتیں مقرر کی جائیں تاکہ لوٹ مار کا خاتم ممکن ہو سکے۔