0

جہلم ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسان عباس اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی شناخت ذوالفقار احمد کے نام سے ہوئی ہے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 12 بور رپیٹر برآمد کر لی گئی،ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر توقیر نامی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا،جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد عاطف سے ناجائز اسلحہ رائفل 8 ایم ایم برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان سے تفتیش جاری ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او کا کہناہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروئی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم عمیر عزیز نے میری بھتیجی کو ہراساں کیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،شراب سپلائر ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزم امجد کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی،جبکہ تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر کے ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس ایچ او تھانہ صدر عمران حسین کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی شناخت فیضان،فرحان اور حسن رضا کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم فیضان سے رائفلز 44 بور، ملزم فرحان سے خنجر برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔