جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس) جہلم میں سوئی گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے،بڑوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچے بھی بھوک سے بلکنے لگے، شہریوں نے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہرا ورملحقہ علاقوں میں پچھلے کئی ہفتوں سے سوئی گیس کی عدم دستیابی کا سلسلہ عروج پکڑتا جارہا ہے جس کیوجہ سے بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی حکومت کو بددعائیں دیتے دکھائی دیتے ہیں، صارفین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے گیس کی عدم دستیابی کیوجہ سے مسائل میں بے پنا اضافہ ہو چکا ہے۔ بچوں کے لئے دودھ گرم کرنا بھی محال ہو چکا ہے، ہوٹلوں پر مہنگے داموں روٹی اور سالن فروخت کئے جارہے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے گرم دفاتر تک محدود ہو کر رہ چکے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باوجود ماہانہ ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں جو کہ سوئی گیس صارفین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے، صارفین نے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے سوئی گیس کی بلا تعطل فر اہمی کا مطالبہ کیاہے۔
0