جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی طرح جہلم میں بھی 14 اگست جشن آزادی منانے کی تیاریاں جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں، اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول میں بہت بڑے جھنڈے کی نمائش کی گئی،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کو شایاں شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جوش و جزبے کے ساتھ جاری ہیں، اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول میں سب سے بڑے پرچم کی نمائش کی گئی اس موقع پر ضلعی افسران جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم محترمہ کوثر سلیم بھی موجود تھیں، سی ای او میڈم کوثر سلیم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے ویژ ن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر ہم نے یہ جھنڈا کراچی سے ایک ہفتہ کے اندر تیار کروایا ہے کیونکہ ہم اس دفعہ جشن آزادی منفرد طریقے سے منانا چاہتے ہیں، ہم نے گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول میں جھنڈے کی نمائش کی ہے اور انشاء اللہ کل 14 اگست کو قومی پرچم کی نمائش جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کی جائے گی تاکہ ضلع جہلم کے غیور عوام اور سکولوں،کالجز کے بچے،بچیاں تا دیر یاد رکھیں اس موقع پر جہلم پولیس ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،محکمہ تعلیم،میونسپل کمیٹی،محکمہ مال سمیت دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
0