جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی عدم توجہی شہری گھپ اندھیرے میں مساجد تک جانے پر مجبور، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی اندرون شہرکی سڑکوں اورملحقہ آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہو سکیں۔شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گھپ اندھیرا، شہری نمازِ تراویح اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے وقت مشکلات کا شکار، شہریوں نے اندرون شہر سٹریٹ لائٹس مرمت کرنے اور روشن کرنے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاذ ہو چکا ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے حسب ِ سابق روایت شہر میں نصب سڑیٹ لائٹس کو روشن کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے۔ جس کیوجہ سے شہریوں کو مساجد جانے اور آنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے کیوجہ سے سٹریٹ کرائم اور چوری چکاری کی وارداتوں کا خدشہ بھی لاحق ہو چکا ہے، آمدورفت کے دوران پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کو اندھیرے کیوجہ سے شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے، شہریوں نے ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم، ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کی سٹریٹ لائٹس مرمت کروا کر روشن کروائی جائیں تاکہ مساجد میں جاتے وقت شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0