جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم میونسپل کمیٹی کو بڑی تعداد میں ضروری سامان و جدید مشینری فراہم کی گئی ہے تاکہ شہر میں صفائی کابہترین نظام بنایا جاسکے شہریوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ہی پھینکنا چائیہے تاکہ ماحول کوصاف رکھنے میں آسانی ہو یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں میں مصروف عمل میونسپل کمیٹی کے عملہ سینٹری برانچ اورشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے عملہ کو سڑکوں کے اطراف میں بہترین صفائی کرنے اور نکاسی آب میں روکاوٹوں کودور کرنے کی ہدایت کی۔
0