جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم میرا پنجاب سموگ سے پاک انٹرن شپ کا آغاز, فریش گریجویٹس کو 25 ہزار ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام میرا پنجاب سموگ سے پاک کے تحت انٹرن شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم کے نوجوان گریجویٹس چیف منسٹرپنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ میں آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ جس کیلئے آخری تاریخ 20 جولائی 2024 رکھی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کو اپنے علاقے میں ہی انٹرنشپ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ چیف منسٹرپنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ کا دورانیہ 3 ماہ ہو گا اور انٹرنز کو 25,000 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ چیف منسٹرپنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ کرنے والے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے ادارہ تحفظ ماحول اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کے لیے گذشتہ 2 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے فریش گریجویٹس کو ترجیح دی جائیگی جس کے لیے عمر کی حد 18 تا 25 سال رکھی گئی ہے۔پروگرام کا مقصد ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی روک تھام اور ماحول دوست اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔
0