0

جہلم میا ں محمد نواز شریف کا دوسرا گھر ہے ، چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما تحصیل صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ جہلم میا ں محمد نواز شریف کا دوسرا گھر ہے اور جہلم کے عوام بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چوہدری خادم حسین، چوہدری لال حسین،چوہدری ندیم خادم کا عرصہ دراز سے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور وہ میاں محمد نواز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے ہیں کیونکہ جب میاں محمد نواز شریف راولپنڈی سے براستہ جی ٹی روڈ جہلم پہنچے تو جادہ کے مقام پر مسلم لیگ ن کے قائدین سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین،سابق ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے سالار قافلہ چوہدری ندیم خادم نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا،چوہدری راشد گھرمالہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو ایک بار پھر ضلع جہلم کے غیور نڈر،دلیر،باغیرت عوام اپنے قائد سے بے لوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا بھرپور استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری خادم حسین،چوہدری لال حسین،چوہدری ندیم خادم،چوہدری بوٹا جاوید سمیت دیگر مقامی ر ہنماؤں کی اس سلسلہ میں جاری کاوشیں لائق تحسین ہیں۔