جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم آٹے اور چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے مہنگائی نے غریب کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔ غربت بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ خود کشیاں کرنے پر مجبور۔ مہنگائی نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ سفید پوش لوگ خون کے آنسو رو نے لگے۔ مالی مشکلات کے سبب غریب عوام سفید پوش مجبور و بے کس ذہنی مریض بن چکے ہیں،حکومت کو چاہیے لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہتر بنائے۔ حکومت بجلی گیس کی قیمتیں کم کرے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کوفی الفور ختم کرے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونے کے باعث گراں فروشوں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔شہر میں درجنوں فلور ملز موجود ہیں فلور ملز مالکان اور دکانداروں نے آٹے،چینی،گھی،دالوں کے من مرضی کے نرخ مقرر کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے باعث چینی، چاول،گھی مصالحہ جات سمیت روزمر ہ گھریلو استعمال ہونے والی اشیا ضرور یہ عام عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں غریب آدمی کے بچے روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ غربت، بیروز گاری اور بد ترین مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔ شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں شہریوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ،نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0