جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، بے قابو مہنگائی کے ساتھ نا جائز منافع خوروں نے عوام کی کھال ادھیڑنا شروع کررکھی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی فروخت پر عمل درآمد اور ناجائز منافع خوروں کو شکنجہ ڈالنے میں بری طرح ناکام، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منظر سے غائب، صارفین کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا، تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے بعد عام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہونے کی بجائے من مانا اضافہ کیاجاچکا ہے،بے قابو مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی سامنے نہیں لائی جا سکی۔ بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اشیاء ضروریہ کی پر ائس لسٹوں پر عملدر آمد کہیں نظر نہیں آتا بلکہ نا جائز منافع خور مقررہ قیمتوں سے سو فیصد زیادہ قیمتیں وصول کرکے صارفین کی کھال ادھیڑنے میں مصروف ہیں،مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منظر سے غائب ہو کر ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کی رپورٹس بھیجوا رہے ہیں اور صارفین کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری زراعت سے مقرر قیمتوں پر عمل درآمد اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0