0

جہلم مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، اشیائے خوردو نوش سے لے کر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں،بے یقینی کی صورتحال کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتیں ہر گھنٹے بعد تبدیل ہو رہی ہیں بنیادی خوراک آٹا کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے غریب، مزدور، نوکری پیشہ افراد اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا اور اپنی فیملی کی کفالت کرنا محال ہو چکا ہے، رہی سہی کسر دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے نکال دی ہے مارکیٹ میں کوئی بھی چیز سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، دکاندار من مانے نرخ مقرر کر کے اشیائے خورونوش کو ایک، دو اور تین نمبر بتا کر فروخت کر رہے، مارکیٹ میں دودھ 160 سے 170 اور دہی 200 سو روپے، جبکہ روٹی 20 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح سبزی، گوشت، چکن، دالیں، چاول، غرض کہ ہر چیز کے من مانے نرخ وصول کئے جارہے ہیں جس سے غریب، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ عوام موجودہ حکمرانوں سے متنفر ہو چکی ہے۔