جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نہ رک سکی۔ شہر سمیت ضلع بھر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کافی کلوریٹ 177 روپے مقرر کیا گیا ہے،لیکن شہر سمیت ضلع بھر میں 220 روپے فی کلوگرام کے حساب سے ایل پی جی فروخت کی جا رہی ہے، بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہیں۔بلیک مارکیٹنگ نہ روکنے اور گیس ری فیلنگ کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کو گیس ری فیلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرنا ہو ں گی، پولیس ضلعی انتظامیہ سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کو گیس ری فیلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے گھناؤنے کاروبار سے وابسطہ افراد کو جیل منتقل کرنا چایئے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
0