0

جہلم موسم کے تبدیل ہوتے ہی نزلہ زکام کھانسی اور الرجی کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم موسم کے تبدیل ہوتے ہی نزلہ زکام کھانسی اور الرجی کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئیں۔مو سمی نزلہ زکام نے شہریوں میں دوبارہ کو رونا کا خوف پیدا کردیا۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریوں شر وع ہو جاتی ہیں۔لہذاشہری موجودہ موسم میں ٹھنڈی اور کھٹی اشیاء کا استعمال ہر گز نہ کریں۔ اس موسم میں دن میں گرمی اورشام میں خنکی ہو جاتی ہیں شہریوں کی اکثریت اس موسم میں ٹھنڈا پانی اور کولڈ ڈرنکس پی رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گلے میں سوزش، نزلہ، زکام کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے۔ جبکہ بعض افراد میں اس مرض کی شدت کی وجہ سے بخار بھی ہوجاتا ہے لہذا اس موسم میں کھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہئے۔ دن میں ٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کریں۔ موسم میں خشکی کی وجہ سے گلا سوکھ جاتا ہے اور خراشیں بھی ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں سادہ پانی زیادہ پیا جائے، گھر کے تیار کردہ گرم سوپ، یعنی اس موسم میں انتہائی مفید ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گلا خراب ہونے کی صورت میں نیم گرم پانی سے صبح شام غرارے کر یں۔ سکول جانے والے بچوں کو ابلے ہوئے انڈے کھلائے جائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔