0

جہلم موسلادھار بارش نے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کا پول کھول دیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم موسلادھار بارش نے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کا پول کھول دیا،جل تھل ایک ہونے سے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کے لیے پانی کی نکاسی چیلنج بن گئی،سول لائن روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، پولیس لائن روڈ، کمیلا روڈ، سمیت اہم سڑکیں اورنشیبی علاقے زیرآ ب آگئے، تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا،موسلادھار بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا،لیکن ساتھ ہی سڑکیں اور گلیاں پانی پانی ہو گئیں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کے دعوے بھی پانی میں ڈوبے نظر آئے،شہر کے اکثر علاقوں میں بارشی پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے اور نالوں پرقائم ہونے والی تجازات کے خاتمے کے لئے آپریشن کروایا جائے تاکہ شہر کی سڑکوں پر بارشی پانی کھڑا نہ ہو سکے۔