0

جہلم موجودہ ملکی حالات اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے ماحول میں روز گار کی فراہمی سب سے بڑا صدقہ جاریہ ہے

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم موجودہ ملکی حالات اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے ماحول میں روز گار کی فراہمی سب سے بڑا صدقہ جاریہ ہے معظم شہید فاونڈیشن اس حوالے سے مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے مثالی اقدام اٹھا کر ہم سب کیلئے ایک بہترین صدقہ جاریہ کی جانب نشاندہی کروائی اس اقدام سے نہ صرف غربت میں کمی ہو گی بلکہ بے روزگار افراد کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں بھرپور مدد مل سکے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے 200بے روزگار افراد کو ذریعہ روزگار فراہم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، کیپٹن معظم علی شہید ٹرسٹ جو ضلع جہلم میں فلاحی خدمات کے لحاظ سے ایک اہم حیثیت رکھتا ہے کی جانب سے اس تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا ڈی سی جہلم نے مختلف بے روز گار افراد کو ریڑھیاں، سلائی مشینیں، ویل چیئرز، لیپ ٹاپ اور مختلف اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو بنیادی چیزیں معظم ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کر دی گئی ہیں اب آ پ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کو بہترین استعمال میں لاتے ہوئے اپنے بچوں کے لئے روز گار بنائیں اس موقع پربانی ٹرسٹ میجر (ر) یوسف اختر اور چئیرمین ٹرسٹ ملک بدر اور ٹرسٹ ممبران کی بڑی تعدا د موجود تھی۔